جی ایچ کیوحملہ کیس میں عمران خان،علی امین سمیت  12 رہنماؤں کی درخواست بریت خارج

106

راولپنڈی:انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے 9 مئی جنرل ہیڈکوارٹر حملہ کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سمیت 12 ملزمان کی درخواست بریت خارج کردی۔

انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے 9 مئی جی ایچ کیوحملہ کیس میں 12 ملزمان کی درخواست بریت پرسماعت کی۔ پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری اور فیصل ملک قانونی ٹیم کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔ اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر ظہیرشاہ نے درخواست بریت کے خلاف دلائل دیے۔

عدالت نے عمران خان، علی امین گنڈاپور، شاہ محمود قریشی، شبلی فراز، شہریار آفریدی، فواد چوہدری، کنول شوذب اور عمرتنویربٹ کی درخواست بریت خارج کردی۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے قرار دیاکہ فرد جرم عائد ہونے کے بعد بریت کی درخواستیں غیر مؤثر ہیں۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے 4 ملزمان کےدستاویزات نامکمل ہونے پر بیرون ملک جانے کی درخواست مسترد کردی۔