اسرائیلی فوج کے غزہ میں پناہ گزین کیمپوں اور اسپتالوں پر 14 ماہ سے زائد عرصے کے بعد بھی حملے جاری ہیں، جن میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 112 فلسطینی شہید جبکہ 94 زخمی ہو گئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے شمالی غزہ کے علاقے محصور پر کی گئی بم باری کے نتیجے میں بچوں سمیت درجنوں فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔
میڈیا رپوٹس کے مطابق صیہونی فوج کی بمباری سے کمال عدوان ہسپتال کے قریب 18، جبالیہ میں 6 جبکہ شاتی پناہ گزین کیمپ پر حملے میں 3 افراد شہید ہو گئے ہیں۔
7 اکتوبر 2023 کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں اب تک شہید فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 45 ہزار 206 سے تجاوز کر گئی ہے جن میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شامل ہیں۔
غزہ وزارت صحت کے مطابق غزہ میں اسرائیلی حملوں کے باعث زخمیوں کی تعداد 107512 تک پہنچ گئی ہے۔