پیپلز پارٹی نے وفاقی حکومت کی یقین دہانیوں پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا

122
the federal government

اسلام آباد: پیپلز پارٹی نے وفاقی حکومت کی یقین دہانیوں پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا اور چیئرمین بلاول بھٹو نے پارٹی رہنماؤں کو حکومت کے ساتھ رابطوں کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔

بلاول بھٹو کی سربراہی میں جمعہ کو کراچی کے بلاول ہاؤس میں اجلاس ہوا جس میں پنجاب،کے پی کے گورنرز جبکہ سندھ بلوچستان کے وزرائےاعلیٰ نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی طور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ شرکا نے حکومت سے مذاکرات کی روشنی میں پیش رفت سے آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں شرکا نے حکومت کی جانب سے آئندہ ہونے والی قانون سازی سے متعلق بھی بریفنگ دی ،شرکا نے حکومت کی جانب سے یقین دہانیوں پر عدم اعتماد کا اظہار کیا۔

ترجمان کے مطابق بلاول بھٹو نے شرکا کو ہدایت دی کہ حکومت کے ساتھ رابطوں کو مزید تیز کریں۔