پی ٹی آئی  نے مذاکرات کی ونڈوکھولی ہے،  کوئی بھیک نہیں مانگ رہے، شیخ وقاص اکرم

74

اسلام آباد:سیکریٹری اطلاعات تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) شیخ وقاص اکرم کاکہنا ہے کہ  پی ٹی آئی  نے مذاکرات کی ایک ونڈوکھولی ہے ،مذاکرات کیلئے کوئی بھیک نہیں مانگ رہے۔

رہنما پی ٹی آئی   نے کہا کہ ہم نے شرائط نہیں رکھی مگر ہمارے نکات پرہی بات ہو گی، ہم نے ونڈو کھول دی، اگراسٹیبلشمنٹ حکومت کیساتھ نہیں بیٹھتی توبامعنی مذاکرات کیسے ہوں گے؟

انہوں نے مزید کہاکہ   اسد قیصر ،مولانا فضل الرحمن سے رابطے میں ہیں،عمران خان نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی خواہش کا بالکل اظہار نہیں کیا،مولانا سے ملاقات کا ایک دوست نے مشورہ دیا تھا ، پی ٹی آئی سمجھتی ہے بے گناہ لوگ 9مئی کی معافی کیوں مانگیں؟ رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ   ہم مظلوم ہیں ہمارے ساتھ جبر اور فسطائیت ہوئی ہے، حکومت کو ہمارے پاس ڈائیلاگ کیلئے آنا چاہیئے، حکومت کو مسائل کو حل کرنے کیلئے چیزوں کو یقینی بنانا ہوگا،ہم نے مذاکرات کیلئے کسی کے دروازے پر نہیں جانا۔