کراچی: ایم اے جناح روڈ پر واقع رمپا پلازہ میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

129

کراچی کے علاقے صدر میں ایم اے جناح روڈ پر واقع رمپا پلازا میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق رمپا پلازہ میں لگنے والی آگ پر فائربریگیڈ کی 2 گاڑیوں نے ایک گھنٹے کی کوشش کے بعد قابو پالیا ہے اور اب کولنگ کا عمل جاری ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ آگ رمپا پلازہ کی پہلی منزل پر لگی تھی، پلازہ میں مختلف کاروباری دفاتر ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 3 دسمبر کو بھی رمپا پلازا میں آگ لگنے کا واقعہ سامنے آیا تھا جس کے مقابلے میں آج آگ کی شدت زیادہ تھی۔