شادی سے انکار پر گرل فرینڈ کا گھر نذرِ آتش

101

بھارت کی مشرقی ریاست اُڑیسہ میں ایک شخص نے شادی سے انکار پر اپنی گرل فرینڈ کے گھر کو آگ لگادی۔ اس واقعے میں کوئی ہلاک یا زخمی تو نہیں ہوا تاہم پراپرٹی کو کم و بیش 15 لاکھ روپے (پاکستانی تقریباً 50 لاکھ روپے کا نقصان پہنچا۔

ضلع بھدرک میں رونما ہونے والے اس واقعے کا ملزم 28 سالہ جیوتی رنجن داس روپوش ہے۔ پولیس اُس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔

ملزم نے اپنی گرل فرینڈ کی قابلِ اعتراض حالت میں لی گئی تصویریں انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کرنے کی بھی دھمکی دی تھی۔ جیوتی رنجن داس اور اُس کے گرل فرینڈ کے تعلقات کئی سال سے تھے اور جیوتی کئی بار شادی کے لیے دباؤ ڈال چکا تھا۔