اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہبازشریف کی حکومت اس لئے قائم ہے کہ بانی تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ نان ایشو پر لڑ رہے ہیں، یہ حکومت اسٹیبلشمنٹ کو بھی کوئی سہارا نہیں دے پارہی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہاکہ علی امین گنڈاپور اس وقت مشکل صورتحال میں ہے، ایک طرف وزیراعلی ہیں ، بطور وزیراعلی اسٹیبلشمنٹ اور حکومت کے ساتھ کام بھی چلانا ہے اور دوسری طرف عوام کھڑی ہے کہ عمران خان کب باہر آئیں گے۔
انہوں نےمزید کہاکہ لوگوں نے ووٹ صوبے کی گورننس اور حکومت چلانے کیلئے نہیں دیئے بلکہ ووٹ دیئے کہ عمران خان کو باہر نکالو،گنڈاپور کی لاٹری ہوتی اگر چین کے دورے کررہا ہوتا اور رات کو سکون سے سورہا ہوتا۔
فواد چوہدری کاکہنا تھا کہ حکومت نہیں چاہتی کہ سیاسی درجہ حرات نیچے آئے، یہ ہر وقت 9 مئی کرتے رہیں گے تاکہ درجہ حرات اوپر رہے اور اسٹیبلشمنٹ اور عمران خان کے درمیان لڑائی بڑھتی رہے۔