کے ای کے پی سے300میگاواٹ بجلی خریدنے کی خواہشمند ہے، مزمل اسلم

82

پشاور (صباح نیوز) مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک نے خیبرپختونخوا حکومت سے 300 میگاواٹ سستی بجلی خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ یہ بات انہوں نے خیبرپختونخوا حکومت کے پشاور میں منعقدہ انرجی روڈ شو سے خطاب میں کہی۔ انہوںنے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار انرجی روڈ شوز سے دنیا کو خیبرپختونخوا کا انویسٹمنٹ پوٹینشل دکھانا چاہتے ہیں۔ خیبرپختونخوا حکومت نے کراچی لاہور، اسلام آباد میں کامیاب انرجی روڈ شوز اس مہینے منعقد کیے ہیں۔ خیبرپختونخوا کے مختلف شعبوں انرجی، معدنیات، سیاحت اور صنعت میں بے پناہ انویسٹمنٹ مواقع موجود ہیں، خیبرپختونخوا حکومت کو مستقبل کے میگا منصوبوں کے لیے انویسٹرز کی ضرورت ہوگی۔