حکومت با مقصد مذاکرات کیلیے تیار ہے، رانا تنویر

66

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر رانا تنویر نے کہا ہے کہ اگر پی ٹی آئی سنجیدہ اور با مقصد مذاکرات کرنا چاہتی ہے تو حکومت بھی تیار ہے ۔ پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا زراعت کی ترقی اور معیار کے لیے اقدامات جاری ہیں ۔ زراعت ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم مسائل کے حل کے لیے ہمیشہ مذاکرات کے حامی رہے ہیں ۔ اگر پی ٹی آئی سنجیدہ اور بامقصد مذاکرات
چاہتی ہے تو ہم بھی تیا ر ہیں ۔ تاہم ان کے بیانات میں کوئی سنجیدگی نظر نہیں آرہی ہے ۔