حکومت سیاسی اخلاقی اور قانونی طور پر ہار چکی ‘حافظ حمد اللہ

55

اسلام آبا د(آن لائن)مدارس رجسٹریشن بل پر جے یو آئی کے رہنما حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ مدارس بل کے معاملے میں حکومت سیاسی اخلاقی اور قانونی طور پر ہار چکی ہے، تنظیمات مدارس اور جے یو آئی کو ، مدارس رجسٹریشن بل، میں کسی قسم کی ترمیم قبول نہیں،اگر قانون میں تبدیلی کی گئی پھر فیصلہ ایوان نہیں میدان میں ہوگا ،مدارس رجسٹریشن بل ایکٹ بن چکاہے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے، یہی جے یو آئی اور تنظیمات مدارس کا حکومت سے مطالبہ ہے ،حافظ حمد اللہ کا
مزید کہنا تھا کہ پارلیمنٹ سپریمیسی کا تقاضا ہے کہ پارلیمنٹ کا پاس کردہ بل قانون تسلیم کیا جائے،اب گیند حکومت کی کورٹ میں ہے، اب بھی وقت ہے حکومت فیصلہ کرے ورنہ دیر ہوجائیگی۔ پارلیمنٹ کے فیصلے فیٹیف کے حوالے نہ کریں یا قوم کو بتادیں کہ ایوان میں فیصلے عوام کے مرضی سے نہیں فیٹیف کی مرضی سے ہوں گے،پھر یہ بھی حکومت تسلیم کرے کہ ملک میں حکومت اور راج، فیٹیف کا ہے عوام کا نہیں۔