حیدرآباد: راہوکی پولیس کی کارروائی ، منشیات فروش گرفتار

112

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) راہوکی پولیس کی کارروائی میں منشیات سپلائر گرفتار، مقدمہ درج کرلیا گیا۔ایس ایس پی حیدرآباد ڈاکٹر فرخ علی کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے حیدرآباد پولیس کا منشیات، مین پوری ،انڈین گٹکا سپلائرز اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ۔راہوکی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے نیو سٹی روڈ فضل سن سٹی کے قریب سے منشیات سپلائر شعیب میمن کو کچی شراب سپلائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا جبکہ ملزم کا ساتھی فرار ہوگیا۔ گرفتار و مفرور ملزمان کے قبضے سے 2 عدد گیلن میں کچی شراب برآمد ہوئی گرفتار ملزم کا سابقہ کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے راہوکی پولیس نے گرفتار و مفرور ملزمان کے خلاف حدود آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرلیا ۔