عالمی لابسٹس کی کوشش ہے عمران خان کو پنجرے سے نکالا جائے، شرجیل میمن

115

کراچی (آن لائن)سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہے کہ عالمی لابسٹ کی کوشش ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کو پنجرے سے نکالا جائے۔سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے بیان میں کہا کہ عمران خان کے لیے عالمی لابسٹ کام کررہے ہیں۔ ان کی کوشش ہے کہ عمران خان کو پنجرے سے نکالا جائے۔ بانی پی ٹی آئی کے پنجرے سے نکلنے کا فیصلہ عدالتیں ہی کریں گی۔ میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان کے اندرونی مسائل میں کسی کو دخل اندازی نہیں کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کی دھمکی کو سنجیدہ نہیں لینا چاہیے۔ انہوں نے وفاقی حکومت سے شکایت کی ہے۔ مولانا فضل الرحمان کو مدارس بل کے حوالے سے وفاقی حکومت سے رجوع کرنا چاہیے۔