کندھکوٹ،ڈاکوراج و بے امنی کیخلاف جے یو آئی کا احتجاج

57

کندھکوٹ(نمائندہ جسارت) کندھکوٹ ضلع میں ڈاکو راج، بھتہ خوری، قبائلی دہشت گردی، بڑھتی ہوئی بے امنی، اغوا برائے تاوان کی وارداتوں کیخلاف جمعیت علمااسلام کا ایس ایس پی آفس کے مین گیٹ کے سامنے 5 گھنٹے دھرنا ایس ایس پی ہٹاؤ امن بحال کرائو جمعہ سے آل پارٹیز موومنٹ کی جانب سے دی گئی شٹربند ہڑتال کی کال کی حمایت امن کی خاطر تحریک جاری رکھنے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق کندھکوٹ ضلع میں ڈاکو کلچر، ڈاکو راج، لاقانونیت، غنڈہ گردی، قبائلی دشت گردی، بھتا خوری کیخلاف جمعیت علما اسلام کی جانب سے صبح سویرے ایس ایس پی آفس کے مین گیٹ کے سامنے دھرنا دیکر بیٹھ گئے دھرنے کے باعث ایس ایس پی آفس کا مین گیٹ بند آفس میں آمد ورفت اسی روٹ سے بند رہی سیکڑوں کارکنان اور شہری دھرنے میں شامل ہوئے ۔دھرنے سے خطاب ومیڈیا سے بات کرتے ہوئے جے یو آئی کے ضلعی امیر مولوی شمس الدین بھیری، جنرل سیکرٹری مولوی جمال الدین اوگاہی، آل پارٹیز موومنٹ کے رہنماؤں شہری اتحاد کے حاجی حضوربخش مغل، جماعت اسلامی کے ضلعی امیر غلام مصطفیٰ میرانی، ایس یو پی کے ڈویژنل صدر ظریت بجارانی، پی ٹی آئی کے عبدالعزیز سومرو، ایس ٹی پی کے جیون خان سبزوئی، جے یو آئی امیدوار پی ایس پانچ کے ٹکٹ ہولڈر حافظ ربنواز چاچڑ، جے یو آئی رہنما مولوی عبدالعزیز سمیجو، مولوی خان محمد ملک، مولوی عبدالکریم اوگاہی، حافظ محمد قابل، جے یو آئی ترجمان حافظ عرفان اللہ کھوسواور شوکت ملک سمیت دیگر نے کہا کہ ضلع ڈاکوؤں کے رحم وکرم پر ہے ڈاکو بے خوف ہو کر بھتا خوری کیلئے تاجروں کے پاس پرچیاں بھیج رہے ہیں سرے عام لوٹ مار کر رہے ہیں بے گناہ عوام کو گولیاں مار کر قتل کر رہے ہیں کوئی بھی پوچھنے کیلئے تیار نہیں ہے لاقانونیت ہے ایس ایس پی بشیر بروہی امن امان قائم کروانے میں ناکام ہو گیا ہے کچے میں ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن کو بھی کمائی کا ذریعہ بنایا گیا ہے آپریشن ڈراما ہے پولیس عملدار خود ڈاکوؤں کے ساتھ رابطے میں ہیں جن کی سی ڈی آر نکلوا کر جاچ کروائیں سب کچھ سامنے آ جائے گا۔ ایس ایس پی بشیر بروہی خود کرسی چھوڑ کر چلے جائیں ہمارا ملک کے اعلیٰ اداروں سے مطالبہ ہے کہ ایس ایس پی ہٹاؤ امن امان بحال کرائو امن امان بحال نہ ہونے تک ہم احتجاج کریں گے 5 گھنٹے دھرنے کے بعد رہنماؤں نے ازخود دھرنا ختم کیا۔ جے یو آئی نے آل پارٹیز موومنٹ کی جانب سے بروز جمعہ سے امن امان کی بحالی کیلئے دی گئی ہڑتال کی کال کی مکمل حمایت کرتے ہوئے جمعہ کے بعد مزید تحریک جاری رکھنے کیلئے حکمت عملی بنانے کا اعلان کیاگیا۔