پڈعیدن( نمائندہ جسارت) نواحی علاقوں میں پولیس کا کریک ڈاؤن ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب ملزمان سمیت مزید 5 ملزمان گرفتار۔ غیرقانونی اسلحہ،چر، وسکی شراب، نشہ آور گٹکا،چھینی گئی موٹرسائیکل اور مسروقہ 2 بیٹریاں برآمد،مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق فرید دیرو تھانہ کی پولیس نے کارروائی کرکے ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان بلاول شاہ اور صابر کھوکھر کے قبضے سے 2 پستول اور ایک موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔ہالانی،مورو اور کنڈیارو تھانوں کی پولیس نے الگ الگ کارروائیوں میں3 منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا،گرفتار منشیات فروش ملزمان سوز سومرو سے 500 گرام چرس،شیراز سومرو سے 10 بوتلیں شراب،حفیظ جوکھیو سے 330 گرام گٹکابرآمد کرکے متعلقہ تھانوں پر سرکار کی مدعیت میں مقدمات درج کرلیے گئے،مورو اور بھریاسٹی تھانوں کی پولیس نے الگ الگ کارروائیوں میں چھینی گئی موٹرسائیکل، موبائل فون اور مسروقہ 2 بیٹریاں برآمد کیں،برآمد شدہ موٹرسائیکل اور موبائل فون مالک سرمد جبکہ 2 بیٹریاں سکندر وسطڑو کے حوالے کی گئیں۔