کھپرو،کئی برسوں کے بعد ترقیاتی کاموں کا آغاز ہوگیا

40

کھپرو (نمائندہ جسارت)کھپرو شہر میں کئی برسوں کے بعد ترقیاتی کام جاری ہیں بہت جلد کھپرو شہر ایک نیا منظر نامہ پیش کرے گا، چیئرمین اِمتیاز حسن درس۔تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی دورہ حکومت نے 20برس بعد کھپرو شہر میں ترقیاتی کام شروع کر دیے گلی محلوں چوراہوں پر ٹف ٹائل کی بہار ہے صاف ستھرائی بھی جاری ہے جبکہ مرکزی روڈ کچھ بن گئے اور کچھ مین روڈ پرکام شروع ہونا باقی ہے۔ چیئرمین کھپرو حاجی امتیاز حسن درس کے احکامات پر یہ سولر پینلز سی ایم او کھپرو علی شیر بھنڈ کی نگرانی میں ریپیئر کروائے جارہے ہیں۔ پرانے سولر پینلز نئے کروا کے لگائے جائیں گے اور نئے بجلی والے پینلز قسط وار شہر کی مین سڑکوں پر لگائے جائیں گے۔ کھپرو شہر میں چاروں اطراف میں ترقیاتی تیزی سے جاری ہیں جس پر شہری خوش ہیں۔ ایم این اے شازیہ عطا مری کا شہریوں نے شکریہ ادا کیا چیئر مین کا بھی کیونکہ یہ کام اْن کی نگرانی میں ہو رہے ہیں شہر کھپرو کے ان شاء اللہ کھپرو ایک ماہ بعد ترقیاتی کام مکمل ہو جانے کے اصل منظر پیش کرے گا۔