کو ئٹہ، چرس بر آمد گی کا جرم ثابت ہو نے پر ملزم کو 20سال قید اور 10لا کھ روپے جرما نہ کی سزا

35

کو ئٹہ( آئی این پی)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو ئٹہ ون سید غلام قادرشاہ بخا ری نے چرس بر آمد گی کا جرم ثابت ہو نے پر ایک ملزم کو 20سال قید اور 10لا کھ روپے جرما نہ کی سزا سنا دی ہے ۔ استغاثہ کے مطابق ملزم عبدالغفار سے گزشتہ سال پو لیس تھا نہ بر وری کے عملے نے 9کلو اور 900گرا م چرس بر آمداور اسے گرفتار کر کے مقدمہ کا چالان عدالت میں پیش کیا تھا جس کا محفوظ فیصلہ سنا تے ہو ئے عدالت کے جج نے ملزم عبدالغفار کو جرم ثابت ہو نے پر 20سال قید اور 10لا کھ روپے جر مانہ کی سزا سنا دی ہے عدم ادائیگی جر مانہ کی صورت میں ملز م کو مزید 2سال قید بھگتنا ہو گی عدالت نے چرس کی سپلا ئی میں استعما ل کی جا نے والی موٹرسائیکل بھی بحق سرکا ر ضبط کر نے کا حکم دے دیا ہے ۔سزا سنا ئے جا نے کے بعد ملزم کو جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔