اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈ یسک )جمعیت علمائے اسلام ( ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ مدارس مخالفین ناکام ہوں گے، مخالفین کا موقف اصولی ،آئینی اور قانونی لحاظ سے کمزور ہے۔ سربراہ جے یوآئی مولانا فضل الرحمن نے جامعہ اسلامیہ میں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج مدارس پر ایک مشکل ضرورہے لیکن ان شااللہ اللہ ہمیں کامیابی دے گا، مدارس مخالفین ناکام ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ مخالفین کا موقف اصولی ،آئینی اور قانونی لحاظ سے
کمزور ہے، علما کو آپس میں لڑا رہے ہیں، علما سب بھائی بھائی ہیں۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ اتحاد تنظیمات مدارس دینیہ میں ہم مختلف مکاتب فکر کو اپنے ساتھ ملائے ہوئے ہیں،اصل دشمن کو تلاش کرنا ہے کہ ہمارے درمیان تفریق کون ڈال رہا ہے۔