کراچی میں سر دی کی لہر مزید 10روز ر ہنے کا امکان

29

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر قائد سمیت دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں سردی کی موجودہ لہر مزید 10روز تک برقرار رہ سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 2سے 3روز کے دوران شہر کا درجہ حرارت سنگل ڈیجیٹ تک آ سکتا ہے جبکہ سردی کی موجودہ لہر کے دوران کبھی کبھارہوائوں کی رفتار میں اضافہ بھی متوقع ہے۔دیہی سندھ کے ضلع تھرپارکر اور عمرکوٹ میں کم سے کم درجہ حرارت معمول سے 6ڈگری کم ریکارڈ ہوسکتا ہے۔چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردار سرفرازکے
مطابق سردی کی شدت بلوچستان کی شمال مشرقی ہوائوں کے سبب ہے تاہم سمندری ہوائیں بحال ہونے کے بعد سردی کی شدت میں کمی ہوسکتی ہے۔