واشنگٹن (اے پی پی)امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی طرف سے امریکی مصنوعات پر100فیصد تک ٹیرف عائد کرنے کے اقدام پر تنقید کرنے ہوئے ایسے ہی جوابی اقدام کی دھمکی دی ہے۔ انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق اپنی رہائش گاہ مار اے لاگو میں صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے اس بات کو خاص طور سے اجاگر کیا کہ بھارت کی طرف سے بعض امریکی مصنوعات پر 100 فیصد ٹیرف عائد کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بھارت امریکی
مصنوعات پر زیادہ ٹیکس لگاتا رہا تو وہ بھی جواباً پر بھارت پر محصولات عائد کر دیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان کی انتظامیہ ادلے کا بدلہ کا طریقہ اپنائے گی اور اگر بھارتی ہم پر ٹیکس لگاتے ہیں، تو ہم بھی ان پر اتنا ہی ٹیکس لگائیں گے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ بھارت اور برازیل نے امریکی مصنوعات پر بھاری ٹیرف عائد کر رکھا ہے ۔ وہ شوق سے ایسا کریں ۔ لیکن اس کے جواب میں ہم بھی ان کی مصنوعات پر اسی قدر ٹیرف عائد کریں گے۔ رپورٹ کے مطابق امریکا اور بھارت کے درمیان تجارتی تعلقات ٹیرف کی بلند شرح کی وجہ سے طویل عرصے سے تنائو کا شکار ہیں اور ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ بیان اس تنائو میں مزید اضافے کا عندیہ دیتا ہے۔
ٹرمپ دھمکی