سرکاری اسکولز کو آﺅٹ سورس کرنے کے خلاف درخواستیں مسترد

100

لاہور (آن لائن) لاہور ہائیکورٹ میں سرکاری اسکولز کو آﺅٹ سورس کرنے کے خلاف دائر درخواستیں مسترد کردی گئیں۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سرکاری اسکولز کو آﺅٹ سورس کرنے سے متعلق درخواستوں پر سماعت کی۔ دوران سماعت سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ صرف بند سرکاری سکولز کو پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے ذریعے آﺅٹ سورس کیا جارہا ہے،آﺅٹ سورس اسکولز بھی پنجاب حکومت کے زیر انتظام ہی رہیں گے۔یاد رہے کہ
درخواست گزاروں نے پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت حکومتی پروگرام کو چیلنج کیا تھا، لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ پنجاب حکومت کا سرکاری اسکولز کو پرائیوٹ کرنے کا اقدام خلاف قانون ہے۔درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ سرکاری اسکولز پرائیوٹ کرنے سے فیسوں میں اضافہ کردیا جائے گا لہذا عدالت پنجاب حکومت کی جانب سے اسکولز کو آٹ سورس کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔تاہم سرکاری وکیل کا موقف سننے کے بعد عدالت سرکاری اسکولز کو آٹ سورس کرنے کے خلاف دائر درخواستیں مسترد کردیں۔