جناح ہاﺅس جلا ﺅگھیرا ﺅکیس میںمزید 5ملزمان بے گناہ قرار

114

لاہور (آن لائن) جناح ہاﺅس جلا ﺅگھیراﺅ کیس میں اہم پیشرفت، جے آئی ٹی نے مزید 5 ملزمان کو بے گناہ قرار دے دیا۔لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے جناح ہاﺅس جلا ﺅگھیرا ﺅکے مقدمے کی سماعت کی، جے آئی ٹی کی جانب سے رپورٹ پیش کی گئی، رپورٹ میں جے آئی ٹی نے مزید 5 ملزمان کو بے گناہ قرار دے دیا۔دوران سماعت پانچ ملزمان نے ضمانتیں واپس لینے کی استدعا کر دی جس پر عدالت نے ملزمان کامران، عثمان
قادری، شاہد خان، شایان سعید، سید دبیر الحسن کی ضمانتیں واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دیں۔یاد رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ درج ہے۔