سندھ ڈاج بال ایسوسی ایشنرجسٹرڈ کے انتخابات مکمل

94
کراچی : سندھ ڈاج بال ایسوسی ایشن کے انتخابات کے بعد کامیاب عہدیداران کا گروپ فوٹو

کراچی (اسپورٹس ڈیسک)سندھ ڈاج بال ایسوسی ایشن رجسٹرڈ کے انتخابات اسپورٹس پالیسی کے تحت اجلاس عام میں 14 دسمبر کو نیا ناظم آباد جمخانہ کراچی میں منعقد ہوے، جس میں صوبہ سندھ کے تمام ڈویڑن کے نمائندوں نے شرکت کی، حیدرآباد سے سید سخاوت علی، شہریار علی، کراچی سے حمیرا صدیقی، محمد یونس حسین، مہوش یونس، لاڑکانہ سے روشن کھرارا، ریحان علی، میرپور خاص سے عبد الغنی ، محمد عباس، شہید بینظیرآباد سے میر شاہ محمد ، محمد ظاہر ، جنید قریشی، سکھر سے عبد الکریم بھٹی نے تنظیم کے آئین کے تحت انتخابی عمل میں جمہوری طریقہ سے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ محمد آصف چیئرمین الیکشن کمیٹی نے قواعد ضوابط کے مطابق سال 2024 تا 2028 کے لئے منتخب عہدیداران کا اعلان کیا۔