اسٹاک مارکیٹ میں بدترین مندی، انڈیکس 3964 پوائنٹس گر گیا

89
Pakistan stock market

کراچی(بزنس رپورٹر)منافع کی خاطر فروخت کے دباو سے پاکستان اسٹاک مارکیٹ بدھ کو ملکی تاریخ کی بد ترین مندی کا شکا ر ہو گئی ،ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 3964پوائنٹس گر گیا تھا تاہم کاروبار کے اختتام پرمارکیٹ3نفسیاتی حدیں گنوا بیٹھی۔انڈیکس 1لاکھ14ہزار سے کمہو کر 1لاکھ 11ہزار پوائنٹس پر بند ہواجبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 437ارب روپے کی کمی بھی ہوئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم145کھرب روپے سے گھٹ کر 141کھرب روپے پر ا?گیا جبکہ 73.94فیصد حصص کی قیمتیں بھی کم ہو گئیں۔بدھ کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں اگرچہ کاروبا ر کا آغاز مثبت ہوا۔اور ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 1لاکھ 16ہزار236پوائنٹس کی سطح پر جا پہنچا تھا مگر آٹوموبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینکوں، تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیوں، او ایم سیز، پاور جنریشن اور ریفائنری سمیت اہم شعبوں میں فروخت کا رجحان رہا جس کی وجہ سے شعبوں کے اسٹاک منفی زون میں رہے اور انڈیکس پست ترین سطح پر فروخت ہوا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس میں 3790پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس1لاکھ14ہزار860پوائنٹس سے کم ہو کر 1لاکھ11ہزار70پوائنٹس پر بند ہوااسی طرح 1286پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30 انڈیکس36ہزار196پوائنٹس سے کم ہو کر 34ہزار909پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 72ہزار340پوائنٹس سے کم ہو کر 70ہزار168پوائنٹس پر آگیا ،کاروباری مندی سے مارکیٹ کے سرمائے میں 437ارب 71 کروڑ51لاکھ44ہزار228روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 145کھرب 83ارب31کروڑ43لاکھ 75ہزار323روپے سے گھٹ کر 141 کھرب45 ارب59کروڑ 92لاکھ 31ہزار 95روپے رہ گیا۔اسٹا ک مارکیٹ میں بدھ کو 60 ارب روپے مالیت کے1ارب 11کروڑ19لاکھ حصص کے سودے ہوئے جبکہ منگل کو 62ارب روپے مالیت کے 1ارب25کروڑ29لاکھ حصص کے سودے ہوئے تھے۔گذشتہ روز مارکیٹ میں مجموعی طور پر 472کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 89کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،349میں کمی اور34کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے ورلڈ کال ٹیلی کام ،سنر جیکو پاک ،بینک آف پنجاب ،پاک ریفائنری اور پاک الیکٹرون سر فہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھاو کے اعتبار سے الغازی ٹریکٹرز لمیٹڈ کے بھاو میں 51.29روپے کااضافہ ہوا جس سے اسکے حصص کی قیمت 564.23روپے ہو گئی اسی طرح 43.66روپے کے اضافے سے انڈس موٹر کمپنی لمیٹڈ کے حصص کی قیمت2058.57روپے پر جا پہنچی جبکہ یونی لیورفوڈز لمیٹڈ کے بھاو میں 107.16روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی 20892.86 روپے ہو گئی اسی طرح 98.02روپے کی کمی سے رفحان معیض پروڈکٹ کمپنی لمیٹڈ کے حصص کی قیمت8902روپے پرآگئی ۔