پاکستان بزنس فورم حکومت کو موئثر تجاویز دیگا،ملک خدا بخش

89
پاکستان بزنس فورم کے صدرملک خدا بخش کی صدارت میں اجلاس میں محمود یعقوب ،ارشد فاروق ، بینا امین، اعجاز عالم اور روبینہ رشید شریک ہیں

کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان بزنس فورم(پی بی ایف)کراچی چیپٹر کے صدر ملک خدا بخش نے کہا ہے کہ فورم کراچی کی کاروباری برادری کی بھرپور حمایت اور ترقی کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کرے گا،ہمارا مقصد بہتر کاروبار کے لئے حکومت کو موئثر تجاویز دینا ہے۔ملک خدا بخش نے فورم کے اہم کردار کو اجاگر کیا جو ایک خوشحال کاروباری ماحول کے فروغ اور معیشت کو مستحکم کرنے میں معاون ثابت ہو رہا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار مقامی ہوٹل میں پاکستان بزنس فورم(پی بی ایف)کراچی چیپٹرکے تیسرے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں فورم کے نائب صدور محمود یعقوب،ارشد فاروق،مسز بینا امین، اعجاز عالم اورمسز روبینہ رشید بھی شریک تھے۔پی بی ایف کراچی چیپٹر کے ایگزیکٹو ممبران نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ کور کمیٹی کے تمام اراکین کراچی چیپٹر کی ایگزیکٹو پوزیشنز کے لیے نامزدگیاں یا تجویز کردہ نام پیش کریں۔ اراکین کے لیے ایک ہفتے کی آخری تاریخ مقرر کی گئی تاکہ وہ اپنی نامزدگیاں جمع کرا سکیں۔