فیصل آباد (کامرس ڈیسک) ایوان صنعت وتجارت فیصل آبادکے سینئر نائب صدرقیصر شمس گچھانے کہا ہے کہ نوجوان نسل پاکستان کا قیمتی سرمایہ ہے ، پڑھے لکھے بیروزگار نوجوانوں کی فوج ظفر موج تیار کرنے کے بجائے انہیں مارکیٹ ڈیمانڈ کے مطابق کٹنگ، پرنٹنگ، ڈائینگ،سوئنگ و دیگر ہنرسکھا کر بیروزگاری کا خاتمہ یقینی بنایاجاسکتاہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ حکومت اس ضمن میں متعدد اقدامات کر رہی ہے تاہم صنعتی، کاروباری و تجارتی شعبے کو بھی اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرناہو گا۔