عامر نواز کی کامیابی ، وکلاء کے اعتماد‘ ویلفیئر کے کاموں کا نتیجہ ہے‘ ارشد ملک

53
ممتاز سماجی رہنما ارشد ملک کراچی بار کے نومنتخب صدرعامر نواز وڑائچ ایڈووکیٹ سے مصافحہ کررہے ہیں

کراچی(پ ر) ممتاز سماجی رہنما ارشدملک کی کراچی بار کے نومنتخب صدرعامر نواز وڑائچ ایڈووکیٹ سے ملاقات کی اورانہیں الیکشن میں دوسری بار صدر منتخب ہونے پرمبارکباد دی۔ ارشدملک نے عامر نواز وڑائچ ایڈوکیٹ اور اُن کی پوری ٹیم کو مبارکباد دی اور کہا کہ کراچی بار میں وکلاء کی بہتری کیلیے سخت جان اور تجربہ کار صدر کی سخت ضرورت ہے۔ہرِ تعلیم و سماجی رہنما ارشد ملک نے کراچی بار کے نومنتخب صدر کو آئندہ بھی اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ اس موقع پرکراچی بار ایسو سی ایشن کے الیکشن میں عامر نواز وڑائچ کی کامیابی ، وکلاء کے اعتماد اورویلفیئر کے کاموں کا نتیجہ ہے۔ اس موقع پر عامر نواز وڑائچ ایڈووکیٹ نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے اپنی پوری ٹیم اور ہمدردوں ، سینئرزاور جونیئرز وکلاء کااُن کی سپورٹ پر بے حد شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میں انتہائی ایمانداری سے یہ بات واضح کردینا چاہتا ہوں کہ میں اور میری پوری ٹیم آزاد عدلیہ اور وکلاء کی ویلفیئر کیلیے انتہائی سچائی کے ساتھ کام کرنے کا عزم رکھتی ہے اب مجھے وکلاء کی ویلفیئر کے کاموں کے لئے آپ سب کا تعاون درکارہوگا۔