جارجیا کے ریستوران میں 12 بھارتیوں کی پُراسرار موت

55

تبلیسی (انٹرنیشنل ڈیسک) جارجیا کے ریستوران میں 12 بھارتی باشندوں کی پراسرار موت کا سنسنی خیز واقعہ سامنے آگیا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق جارجیا کے پہاڑی تفریحی مقام گڈوری کے ریستوران میں 12 بھارت شہری مردہ حالت میں پائے گئے۔ جارجیا کی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فی الحال مرنے والوں کے جسموں پر کسی قسم کے زخموں یا تشدد کے آثار نہیں ملے۔بھارتی سفارت خانے کے تبلیسی میں جاری کیے گئے بیان کے مطابق ان میں سے 11 افراد کی شناخت بھارتی شہریوں کے طور پر ہوئی ہے۔ تمام افراد کی موت کاربن مونو آکسائیڈ گیس کی وجہ سے ہوئی ہے۔