جرمنی : دوسری جنگ عظیم کا 10 ٹن وزنی بم برآمد

74
جرمنی میں برآمد ہونے والے دوسری جنگ عظیم کے بم کو منتقل کیا جارہا ہے

برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمنی میں 80 برس قبل دوسری جنگ عظیم کے دوران میں گرایا جانے والا بم کامیابی کے ساتھ ناکارہ بنا دیا گیا۔ بم کا انکشاف کولون شہر کے ایک علاقے میں تعمیراتی کام کے دوران میں ہوا۔ بم کے انکشاف نے کئی گھنٹوں تک علاقے میں خوف کی فضا قائم رہی اور ہزاروں افراد اپنا گھر چھوڑ کر جانے پر مجبور ہو گئے۔امریکی ساخت کا یہ بم 10 ٹن وزنی تھا۔ شہر ی انتظامیہ نے بتایا کہ بم کو ناکارہ بنانے کے بعد علاقے کی ناکا بندی ختم کردی گئی اور بم کو دور دراز علاقے میں منتقل کیا جا رہا ہے۔ اس طرح علاقے سے چلے جانے والے تقریبا 3100 افراد اپنے گھروں کو واپس آ سکیں گے۔