موزمبیق میں طوفان چیڈوسے تباہی‘ 34افراد ہلاک

81
موزمبیق میں طوفان چیڈو کے باعث مکانات اور درخت گرے ہوئے ہیں

ماپوتو (انٹرنیشنل ڈیسک )افریقی ملک موزمبیق میں طوفان چیڈو نے تباہی مچادی، جس کے نتیجے میں 34افراد ہلاک ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق طوفان سے سب سے زیادہ متاثر کابو ڈیلگاڈو صوبہ ہوا، جہاں 28 افراد ہلاک ہوئے۔ طوفان کے دوران مزید 319 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔