نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت کا تجارتی خسارہ بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد بھارتی روپیہ ریکارڈ کم ترین سطح پر پہنچ گیا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی روپے کی قدر میں تاریخی گراوٹ دیکھنے میں آئی، جس کی وجہ تجارتی خسارے میں اضافہ اور مقامی سرگرمیوں میں ممکنہ سرمایہ کاری کی کمی قرار دی گئی ۔ حکومتی اعداد و شمار کے مطابق تجارتی خسارے کی بڑی وجہ برآمدات میں کمی اور سونے کی درآمدات میں ریکارڈ اضافہ بتایا جارہا ہے۔ تاہم حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ مرکزی بینک کی مداخلت نے مزید گراوٹ پر قابو پالیا ۔اس دوران بھارتی روپیہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں 84.93 کی کم ترین سطح تک پہنچ گیا تھا۔