آئرلینڈ : صحافیوں کی جاسوسی کرنے پر پولیس کو بھاری جرمانہ

25

ڈبلن (انٹرنیشنل ڈیسک) شمالی آئرلینڈ کی عدالت نے صحافیوں کی غیرقانونی جاسوسی کرنے پر پولیس کو بھاری جرمانہ عائد کردیا۔ عدالتی فیصلے کے مطابق آئرلینڈ پولیس سروس اور میٹروپولیٹن پولیس نے 2بیلفاسٹ صحافیوں کی جاسوسی کی اور صحافیوں کے ذرائع کی شناخت کرنے کے لیے غیرقانونی اقدام کیا۔ آزادی صحافت کے حوالے سے یہ تاریخی فیصلہ انویسٹیگیٹری پاورز ٹربیونل نے صحافی بیری مک کیفری اور ٹریور برنی کی جانب سے دائر کیے گئے مقدمے میں دیا۔عدالت نے شمالی آئرلینڈ پولیس سروس کو ہر صحافی کو 4 ہزار پونڈ ادا کرنے کا حکم بھی دیا۔