آئی سی آئی پل ‘لانڈھی میں بچے سمیت 2افراد ٹریفک حادثے میں جاں بحق

49

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات وواقعا ت میں خاتون سمیت 6افراد جان کی بازی ہارگیا ۔دہگر واقعات ،میں 5فراد زخمی ہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکس کے علاقے آئی سی آئی پل پر چورنگی پرٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار 40سالہ ہمایوں نامی شخص جاںبحق ہوگیا ۔ ملیر سعودآباد ملیر کالا بورڈ ہری مسجد کے قریب پارکنگ ایریا سے ایک شخص کی کئی روز پرانی لاش ملی وجہ موت نامعلوم ایدھی ایمبولینس کے ذریعے قریبی تھانے میں کاروائی کے بعد ایدھی ہوم سراب گوٹھ سرد خانے منتقل کر دیا گیا تاحال 40سالہ شخص کی شناخت نہ ہوسکی ۔لانڈھی بھینس کالونی عطاء الرحمان روڈ ٹریفک پر ٹریفک حادثے میںراہگیر 5 سالہ بچہ جابحق ہوگیا ،متوفی کی لاش کو جناح اسپتال میںمنتقل کر دیا گیا متوفی بچے کی تاحال شناخت نہ ہوسکی ۔ لیاقت آباد 06 نمبر شیل پیٹرول پمپ کے قریب فلیٹ کی دوسری منزل سے گرکر 58 سالہ خاتون حسییم بانوں زوجہ محمد اسلم جاں بحق ہوگئی ۔ گڈاپ ٹاؤن کے علاقے سپر ہائی وے روڈ پر فائرنگ سے 50سالہ شخص اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا،صدر بریگیڈ کے علاقے ریمبو سینٹر کے قریب 70 سالہ بہادر نامی شخص کی لاش ملی ۔