گورنر سندھ جی سی ٹی کےپروگرام میں شرکت کریں گے

46

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نادار گھرانوں سے تعلق رکھنے والے 1200 سے زائد یتیم بچوں کے لیے کراچی کے مضافات میں واقع ایک مشہور ہالیڈے ریزورٹ میں منعقد ہونے والے تفریحی پروگرام میں متوقع طور پر بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ان یتیم بچوں کا تعلق غیر منافع بخش ادارے گرین کریسنٹ ٹرسٹ (جی سی ٹی) کے فلاحی بنیادوں پر کراچی کے پسماندہ علاقوں میں قائم اسکولوں سے ہیں۔