ایپنک کے رانا محمد یوسف کے والدرضائے الٰہی سے انتقال کرگئے

44

کراچی (اسٹاف رپورٹر)آل پاکستان نیوز پیپر اینڈ الیکٹرانک میڈیا ایمپلائز کنفیڈریشن (ایپنک)کے سینئر نائب صدر رانا محمد یوسف کے والد محترم سراج الدین کا رضائے الٰہی سے انتقال ہوگیا ہے۔ مرحوم کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر جامع مسجد غوثیہ سٹی ریلوے کالونی میں ادا کردی گئی ہے، رانا محمد یوسف کے والد محترم کے انتقال پر ایپنک کے سیکرٹری جنرل دارا ظفر نے افسوس کا اظہار کیا ہے،انہوں نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور ان کے درجات کو بلند کریں اور اللہ کریم لواحقین بشمول آل پاکستان نیوز پیپر اینڈ الیکٹرانک میڈیا ایمپلائز کنفیڈریشن (ایپنک)کے سینئر نائب صدر رانا محمد یوسف کو صبر جمیل عطافرمائیں۔