غزہ میں جنگ بندی کے امکانات روشن، حماس کی اسرائیلی شرائط مسترد

152
A Palestinian man walks past the rubble as he carries a bag of flour distributed by the United Nations Relief and Works Agency (UNRWA), amid the Israel-Hamas conflict, in Khan Younis in the southern Gaza Strip, December 3, 2024. REUTERS/Hatem Khaled TPX IMAGES OF THE DAY

قاہرہ: اسرائیل اور فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے درمیان غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کی توقعات بڑھنے لگی ہیں۔ قاہرہ میں جاری مذاکرات میں چند روز میں معاہدہ طے پانے کی امید کی جا رہی ہے۔

حماس کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ جنگ بندی معاہدہ اسی صورت ممکن ہوگا جب اسرائیل کوئی نئی شرائط عائد نہیں کرے گا۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ فلسطینی عوام کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

دوسری جانب، اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو جنگ بندی مذاکرات کے سلسلے میں مصر پہنچ گئے ہیں تاکہ معاہدے کی تفصیلات کو حتمی شکل دی جا سکے۔

ادھر اسرائیلی فوج کی جانب سے شمالی غزہ میں جبالیا، بیت حنون اور بیت لاہیا کا محاصرہ بدستور جاری ہے، جبکہ المواصی کیمپ پر بھی شدید بمباری کی گئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 50 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جب کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے مزید 2 فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔