لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے کہا ہے کہ بانی تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان بے بنیاد باتیں کر رہی ہیں، علیمہ خان کو بھائی اور پی ٹی آئی کی ناکامیوں کا ملال ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہاکہ عمران خان ملکی معیشت تباہ کردی ہے، توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ کیس میں حساب دینا ہوگا، علیمہ خان کو اپنے دیے گئے بیانات پر عوام سے معافی مانگنی چاہیے۔
انہوں نے مزید کہاکہ عمران خان نے اپنے دور میں خاندان کے لوگوں کو نوازنے کے سوائے کوئی کام نہیں کیا، عوام سے کوئی غر ض نہیں تھا، عوامی سہولیات کےلیے کوئی منصوبہ نہیں بنایا، پی ٹی آئی پوری طرح 9مئی اور 26 نومبر کے واقعات میں ملوث ہے ۔ طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی قیادت سے ملکی ترقی اور استحکام ہضم نہیں ہو رہی، جس کی وجہ سے آئے روز ملک دشمن بیانات دے کر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔