سرکاری شعبے کی کمپنیوں کو 102 ارب روپے کا منافع

104
profit to public sector companies

سرمایہ کاری کے حوالے سے سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی معاونت سے رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں سرکاری شعبے کی کمپنیوں کو 102 ارب روپے کا منافع ہوا ہے۔

حکومت نے 7 کمپنیوں کا 249 ارب روپے کا منافع ساورن ویلتھ فنڈ میں منتقل کردیا۔ گزشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں آمدن 15 فیصد اضافے کے ساتھ 700 ارب روپے رہی۔

سب سے زیادہ منافع (123 ارب 30 کروڑ روپے) او جی ڈی سی ایل میں ریکارڈ کیا گیا۔ پاکستان پیٹرولیم کا منافع 68.8 ارب جبکہ پاور سیکٹر کا منافع 50.7 ارب روپے رہا۔ نیشنل پاور پارکس کا منافع 36.3 ارب روپے جبکہ پاک عرب ریفائنری کا منافع 35 ارب تک رہا۔ لاہور الیکٹرک، نیشنل بینک، واپڈا اور پورٹ قاسم میں بھی نمائیاں منافع ریکارڈ کیا گیا۔