اسلام آباد:وزیر اعظم کے سیاسی امور کے مشیر رانا ثنااللہ کاکہنا ہے کہ حکومت تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) سے مذاکرات میں اسٹیبلشمنٹ کو آن بورڈ رکھے گی، ن لیگ کی جانب سے جو بھی بات کریگا اس میں نوازشریف کی منظوری شامل ہوگی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راناثنانے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی قانونی ٹیم بیٹھے اور ہماری طرف سے بھی لوگ بیٹھ کر راستہ نکالیں، فیصلہ پارلیمنٹ ہو یا میدان میں، فریقین آمنے سامنے بیٹھ کر طے کریں گے۔
انہوں نے مزید کہاکہ مولانا فضل الرحمان کے رویے میں افہام و تفہیم کا پہلو ہے، ایسی کوئی بات نہیں کہ مولانافضل الرحمان بات سننے کو تیار نہ ہوں، امید ہے کہ مولانا کے تحفظات دور کرکے معاملہ حل کرلیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے مدارس بل میں ایک آدھ ترمیم پہلے کرلی جائے لیکن مولانا چاہتے ہیں پہلے مدارس بل کو نوٹیفائی کریں بعد میں حکومت چاہے ترمیم کرلے۔