قومی احتساب بیورو (نیب) میں بڑے پیمانے پر رائٹ سائزنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اخراجات کنٹرول کرنے اور کارکردگی کا گراف بلند کرنے کی خاطر بھرپور اقدامات کی تیاری کی گئی ہے۔ گریڈ ایک سے گریڈ انیس تک کی 238 آسامیاں ختم کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ یہ منظوری بطورپرنسپل اکاؤنٹنگ افسر اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے دی گئی ہے۔
گریڈ 19 کی ایڈیشنل ڈائریکٹرکی دو، گریڈ 18 کی ڈپٹی ڈائریکٹرکی ایک آسامی ختم کی گئی ہے۔ گریڈ 16 کی ڈیٹا کنٹرول سپروائزر کی 3 پوسٹیں ختم کی گئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گریڈ 16 کی اسسٹنٹ پرائیویٹ سیکریٹری کی 23 پوسٹیں ختم کی گئی ہیں۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ گریڈ 15 کی ڈیٹا کنٹرول اسسٹنٹ کی ایک اور اسسٹنٹ کی 12 پوسٹیں ختم کی گئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ادارے کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے رائٹ سائزنگ ناگزیر سمجھی جارہی تھی۔ اخراجات کنٹرول کرنے کے لیے اور کوئی راستہ نہ تھا۔