اسلام آباد: وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے ترجمان نے سرکاری اسکیم کے تحت کامیاب عازمین حج کو دوسری قسط کے اخراجات 27دسمبر تک جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کامیاب ریگولر اسکیم عازمین حج دوسری قسط مبلغ 4 لاکھ (مع اختیاری اخراجات قربانی/2/3 بیڈ) 19 تا 27 دسمبر متعلقہ بینک میں جمع کرائیں۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے ترجمان نے کہا کہ مقررہ تاریخ تک جمع کرانے والے افراد کو ہی عازمین حج کی فہرست میں شامل کیا جائے گا، لہذا حج کی درخواست جمع کرانے والے تمام افراد 27دسمبر تک حج کی دوسری قسط کی رقم لازمی جمع کرادیں۔ واضح رہے کہ شیڈول سے کم درخواستیں وصول ہونے پر وزارت مذہبی امور نے درخواستیں جمع کرانے والے تمام عازمین حج کو اہل قرار دے دیا تھا۔