وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو 16 جنوری تک حفاظتی ضمانت فراہم

62

پشاور (آن لائن) پشاور ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپورکی دائر درخواست پر16 جنوری تک حفاظتی ضمانت دیتے ہوئے درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیدیا۔ درخواست پر سماعت جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل2 رکنی بینچ نے کی۔ درخواست گزار عالم خان ادینزئی ایڈووکیٹ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے مقدمات کی
تفصیلات کے لیے درخواست دائر کیا ہے۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل حضرت سیدنے کہا کہ رپورٹ جمع کیا ہے، ایف آئی اے کا کوئی کیس نہیں ہے، علی امین کے خلاف اسلام آباد میں32 اور پنجاب میں33 مقدمات درج ہیں، جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے کہا کہ کتنا ٹائم لگایا، ایف آئی آر درج کرنے میں بھی تو وقت لگتا ہے۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ نیب کی ایک انکوائری ہے، پنجاب، بلوچستان اور سندھ کی رپورٹ ابھی تک نہیںآئی، عدالت نے نیب کی تفصیلی رپورٹ جمع کرنے کا حکم دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو 16 جنوری تک حفاظتی ضمانت دے دی اورعلی امین گنڈاپور کو کسی بھی درج مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔