ملی یکجہتی کونسل سندھ کا اہم اجلاس آج ادارہ نورحق میں ہوگا

101

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ملی یکجہتی کونسل سندھ کا ایک اہم اجلاس آج دوپہر 2بجے جماعت اسلامی کی میزبانی میں ادارہ نورحق میں صوبائی صدر اسداللہ بھٹو کی زیرصدارت منعقد ہوگا۔صوبائی اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں کارکردگی رپورٹ، ملکی وعالمی صورتحال کے جائزے، مدارس دینیہ کو درپیش مسائل پر غورسمیت تنظیم نو آئندہ مدت کے لیے نئے عہدیداران کا انتخاب بھی
عمل میں لایا جائے گا۔اجلاس میں مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ سمیت کونسل کے دیگر عہدیداران خصوصی طور شرکت اورانتخابی عمل کی نگرانی کریں گے۔بعد ازاں قائدین ملی یکجہتی کونسل سندھ کی تنظیم نو کے اعلان سمیت ملکی وعالمی صورتحال پرمیڈیا کو پریس بریفنگ بھی دیں گے۔