پشاور(آن لائن)اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لو، فرقوں میں تقسیم نہ ہو بہترین مسلمان وہ ہے جس کے ہاتھ سے دوسرے انسان محفوظ ہوں، پاکستان لا الہ اللہ کے نام پر وجود میں آیا، اللہ تعالیٰ کی نعمت عظمیٰ ہے، وہی کردار جو پاکستان کو بنانے میں بزرگوں نے ادا کیا تھا وہی آج بچانے میں ہم کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان،
خطیب و امام بادشاہی مسجد لاہور مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے پشاور پریس کلب میں ’’منبر و محراب کا کردار، احترام انسانیت، تشدد سے پاک معاشرہ، بین المسالک ہم آہنگی اور پیغام پاکستان کا فروغ‘‘ کے موضوع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پریس کانفرنس میں تمام مکاتب فکر کے جید علماء کرام و مشائخ عظام نے شرک کی۔ انہوںنے کہا کہ تمام مسالک کے علماء کا کانفرنس میں شرکت پر مشکور ہو،ملک جن چیلنجز سے گزر رہا ہے اس میں اتحاد کی اشد ضرورت ہے، مومن مومن کا گلا نہیں کاٹتا، پیغام پاکستان کے فتوے پر 10 ہزار علماء نے دستخط کیے دہشت گردی کو حرام قرار دیا ہے ملک کو دہشت کیلیے استعمال نہیں ہونے دینگے، ہمارے مسلح افواج کے جوان ملک کے استحکام کیلیے جانیں دے رہے ہیں، سب مل کر وطن عزیز کی تحفظ کیلیے اپنے کردار کو پیش کرنا ہے، پیغام امن کی آواز کو گھر گھر پہنچانا ہے۔