بلوچستان کے عوام کی آواز توانا بنانے کیلیے قومی مشاورت ضروری ہے

53

کوئٹہ(نمائندہ جسارت)نائب امیر جماعت اسلامی بلوچستان زاہدا ختر بلوچ نے کہاکہ بلوچستان کے مظلوم عوام کی آوازکو توانا بنانے ،حقوق کے حصول ،مظالم ،زیادتیوں میں کمی لانے ،اتحاد واتفاق کیلئے 29دسمبر قبائلی سربراہان کا قومی مشاورت وقت کی اہم ضرورت ہے عوام نے جماعت اسلامی کا ساتھ دیاتوحقیقی تبدیلی آئیگی عوام کو حقوق میسر ہوں گے اورظلم وجبرلاقانونیت ،سیکورٹی فورسزوحکمرانوں کی لوٹ مار میں کمی لائیںگے بلوچستان کے وسائل یہاں کے عوام پر خرچ کریں گے ۔بلوچستان کے مسائل کاحل دیانت دار ٹیم یعنی جماعت اسلامی ہے ۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے اجلاس سے خطاب اوروفد سے ملاقات کے دوران گفتگومیں کیا۔ انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کی پارلیمانی، تعلیمی ،سیاسی خدمات ،عوامی جدوجہدکا سب گواہ ہیں لاپتا افرادکی بازیابی ،ہر مصیبت میں پریشان حال عوام کی خدمت ،پارلیمنٹ میں بلوچ پشتون اور سب قوموں کی حقوق کا دفاع کرنے والی صرف جماعت اسلامی ہے الحمداللہ مولانا ہدایت الرحمن کی پارلیمانی جدوجہد پر بلوچستان کے عوام فخر محسوس کرتے ہیں ملک وقوم کو دیانت دار قیادت ہی مسائل سے نکال سکتی ہے مسائل کے حل اور حقوق کے حصول کیلئے ہونے والی قومی قبائلی مشاورت میں خیر وبرکت ہوگی ملک وقوم کے خیر خواہ مخلص واچھے لوگوں سے مشاور ت کے تحت ہی مسائل ومشکلات سے نجات ممکن ہے ۔بدقسمتی سے بلوچستان کاکوئی ولی وارث نہیں ہر طرف مسائل مشکلات مایوسی اور پریشانی ہیں ان حالات میں جماعت اسلامی نے اے پی سی کے بعد قومی سربراہان کا مشاورت رکھا ہے ان شاء اللہ یہ مشاورت اہل بلوچستان کے مسائل کو اجاگراو رحل میں اہم کردارہوگا مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہاکہ قبائلی سربراہان نے ہمیں ہر جگہ عزت واحترام دیا ہے ہم سب کے مشکور ہیں ان 29دسمبرکوبلوچستان کے تمام بلوچ پشتون قبائل کے سربراہان وعمائدین کا گرینڈ مشاورت میں زیادتیوں ،ناانصافیوں ،ظلم وجبر کے خلاف ،حقوق کے حصول ،مسائل کے حل کیلئے آئندہ کامشترکہ لائحہ عمل دیں گے بلوچستان کے مسائل کا حل وسائل بلوچستان پر دیانت داری سے خرچ کرنے ،دیانت دار لوگوں کی حکمرانی ،وفاق ومقتدر قوتوں کی لوٹ مار وزیادتیوں کا خاتمہ اور فوجی آپریشن ،طاقت کے استعمال کے بجائے مذاکرات، جرگہ ،بامقصدبات چیت ہے پشتون بلوچ قبائلی سربراہوں کی ’’قومی قبائلی مشاورت‘‘میں بھر پورشرکت و حمایت کا شکریہ اداکرتے ہیں۔