اسلام آباد(آن لائن)عدالت عظمیٰ نے ججز تقرر کے مجوزہ رولز پر عوامی آرا طلب کرلی ہے اور ججز کی مجوزہ تقرر کے رولز کو عوامی تبصروں اور آرا کے لیے ویب سائٹ پر پوسٹ کر دیاہے،مجوزہ رولز پر آرا 20دسمبر تک جمع کرائی جا سکتی ہیں۔عدالت عظمیٰ کے ججز تقرر رولز
میکنگ کمیٹی سفارشات تیار ہوگئی ہیں اورعدالت عظمیٰ نے جسٹس مندوخیل کمیٹی کے مجوزہ رولزعدالت عظمیٰ ویب سائٹ پر جاری کر دیے۔ ترجمان عدالت عظمیٰ کے مطابق جسٹس جمال خان مندوخیل نے مجوزہ قواعد کے مسودہ کی تیاری میں کمیٹی ارکان کا شکریہ ادا کیا۔چیئرمین کمیٹی جسٹس مندوخیل نے رولز تیاری میں کمیٹی ارکان سے ہٹ کر تجاویز دینے والوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔ترجمان کے مطابق مجوزہ رولز کو 21 دسمبر کو منظوری کے لیے جوڈیشل کمیشن ان پر غور کرے گا۔