برسبین میں جاری تیسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن آسڑیلیا کی پہلی اننگز میں ٹریوس ہیڈ اور اسٹیون اسمتھ نے چوتھے وکٹ کی شراکت میں49.4 اوور میں241 رنز جوڑے جو آسڑیلیا کی جانب سے بھارت کے خلاف چوتھے وکٹ کی چوتھی سب سے بڑی شراکت ہے۔ آسڑیلیا کا تیسرا وکٹ 33.2 اوور میں75رنز کے مجموعی اسکور پر گرا تھا جس کے بعد ان دونوں کھلاڑیوں نے اتنی بڑہ شراکت کی۔ اسٹیون اسمتھ کے آئوٹ ہونے کی وجہ سے یہ شراکت ٹوٹی جو190 گیندوں پر بارہ چوکوں کی مدد سے101 رنز بناکر آئوٹ ہوئے تھے۔ ان کے آئوٹ ہونے کے بعد ٹریوس ہیڈ نے اپنی اننگز جاری رکھی تھی اور160 گیندوں پر18 چوکوں کی مدد سے152 رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔
بھارت کے خلاف آسڑیلیا کی جانب سے چوتھے وکٹ کی سب سے بڑی شراکت کا ریکارڈ مائیکل کلارک اور یکی پونٹنگ کے پاس ہے۔ ان دونوں کھلاڑیوں نے ایڈٖیلیڈ میں جنوری2012 میں ہوئے ٹیسٹ میچ میں94.4 اوور میں386 رنز کی شراکت کی تھی۔آسڑیلیا کا تیسرا وکٹ 25.5 اوور میں84 رنز کے مجموعی پر گرا تھا جس کے بعد ان دونوں کھلاڑیوں نے386 رنز کی شراکت کی تھی۔ مائیکل کلارک کے آئوٹ ہونے کی وجہ سے یہ شراکت ٹوٹی تھی جو380 منٹ میں275 گیندوں پر26 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے210 رنز بناکر آئوٹ ہوئے تھے۔ انکے آئوٹ ہونے کے بعد ریکی پونٹنگ نے اپنی اننگز جاری رکھی اور516 منٹ میں404 گیندوں پر21 چوکوں کی مدد سے221 رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔
ریکی پونٹنگ اور مائیکل کلارک کو آسڑیلیا کی جانب سے بھارت کے خلاف چوتھے وکٹ کی دوسری سب سے بڑی شراکت کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ ان دونوں بلے بازوں نے سڈنی میں جنوری2012 میں ہوئے ٹیسٹ میچ میں74.5 اوور میں288 رنز کی شراکت کی تھی۔آسڑیلیا کا تیسرا وکٹ8.5 اوور میں37 رنز کے مجموعی اسکور پر گرا تھا جس کے بعد ان دونوں کھلاڑیوں نے یہ شراکت کی تھی۔ ریکی پونٹنگ کے آئوٹ ہونے کی وجہ سے یہ شراکت ٹوٹی تھی جو332 منٹ میں225 گیندوں پر14 چوکوں کی مدد سے 134 رنز بناکر آئوٹ ہوئے تھے۔ انکے آئوٹ ہونے کے بعد مائیکل کلارک نے اپنی اننگز جاری رکھی اور609 منٹ میں468 گیندوں پر39 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے329 رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے تھے۔ ٹریوس ہیڈ اور اسٹیون اسمتھ کو بھارت کے خلاف تیسری سب سے بڑی شراکت کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ ان دونوں کھلاڑیوں نے اوول میں جون2023 میں کھیلے گئے ٹیسٹ میں67 اوور میں 285 ر نز کی شراکت کی تھی۔ آسڑیلیا کا تیسرا وکٹ24.1اوور میں 76 رنز کے مجموعی اسکور پر گرا تھا جس کے بعد ان دونوں بلے بازوں نے اتنی بڑی شراکت کی تھی۔ ٹریوس ہیڈ کے آئوٹ ہونے کی وجہ سے یہ شراکت ٹوٹی تھی جو283 منٹ میں174 گیندوں پر25 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے163 رنز بناکر آئوٹ ہوئے تھے۔ انکے آئوٹ ہونے کے بعد اسٹیون اسمتھ نے اپنی اننگز جاری رکھی تھی اور 333 منٹ میں268 گیندوں پر19 چوکوں کی مدد سے121 رنز بناکر آئوٹ ہوئے تھے۔ آسڑیلیا کی یہ شراکت بھارت کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ میں کسی غیر جانب ملک میں سب سے بڑی شراکت بھی ہے۔ یہ شراکت آئی سی سی ٹیسٹ چمپئن شب کے فائنل میں ہوئی تھی جس میں آسڑیلیا نے بھارت کو 209 رنز سے شکست دی تھی۔