اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزراءکی پارلیمنٹ میں غیر حاضری کا نوٹس لے لیا ہے اور کہا ہے کہ وزرا کی ایوان میں حاضر نہ ہونے سے عوام کے جمہوری اداروں پر اعتماد کو بھی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے، وزرا کا اپنے ماتحت افسران کو آئینی ذمہ داریاں دینا قابل قبول نہیں۔ وزیراعظم کی ہدایت پر سیکرٹری ٹو پرائم منسٹر نے کابینہ ارکان کو خط تحریر کیے ہیں جن میں وزیراعظم نے تمام وزراءکو پارلیمانی کارروائی میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ خط
میںکہا گیا ہے کہ وزراءکی ایوان میں غیر حاضری سے احتساب کے اصولوں اور شفافیت کے عمل کو نقصان پہنچتا ہے۔ خط میںکہاگیا ہے کہ یہ عمل وزرا کی جانب سے گورننس میں غیر سنجیدگی بھی ظاہر کرتا ہے، وزیراعظم نے وفاقی وزرا کو ایوان کی کارروائیوں میں حاضری یقینی بنانے اور وقفہ سوالات اور ایوان میں بحث کے دوران دیگر میٹنگز میں شرکت نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔