حکومت سے بات چیت کیلئے شرائط رکھی ہیں، بیرسٹرعلی ظفر

40

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ حکومت سے بات چیت کےلیے شرائط رکھی ہیں، بیرسٹر علی ظفر حکومت سے بات چیت کےلیے شرائط کی تصدیق کردی، ہماری پہلی شرط ڈی چوک واقعے پرکمیٹی کی تشکیل ہے اور دوسری شرط قید کارکنوں کی رہائی ہے ، ہم نے آپشن دے کر دروازے کھولے ہیں، نجی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنمااور بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر علی ظفر کاکہنا تھا
کہ حکومت بات چیت نہیں کرنا چاہتی تو اس کی مرضی۔ہم نے مذاکرات کےلیے ہم نے دروزہ کھول دیا ہے ،ہمارا مطالبہ ہے کہ تمام بے گناہ کارکنان کو فوری طورپر رہا کیا جائے۔اور جوڈیشل کمیشن بنا کر واقعات کی تحقیقات کی جائیں۔
بیرسٹر علی ظفر