یہ حکومت ناجائز ہے، جعلی مینڈیٹ پر بیٹھی ہوئی ہے،محمود اچکزئی

39

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک ) محمود خان اچکزئی کا سول نافرمانی مہم کا حصہ بننے کا عندیہ۔ تفصیلات کے مطابق ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی (پی کے میپ) کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے عوام کی طاقت اپنی حکومتوں
کے خلاف استعمال ہو۔ اگر حکومت نہیں مانے گی تو ہمیں بھی آخری آپشن کے طور پر سول نافرمانی تحریک میں شامل ہونا ہو گا۔مذاکرات کے حوالے سے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ مذاکرات مینڈیٹ کی واپسی کے بعد شروع ہوں گے، یہ حکومت ناجائز ہے، جعلی مینڈیٹ پر بیٹھی ہوئی ہے۔ عمران خان کسی کو اچھا لگے یا برا، ا±س کو کروڑوں لوگوں نے ووٹ دیا ہے۔ معاملات ٹھیک نہ ہوئے تو، خدا نخواستہ، کوئی حادثہ ہو سکتا ہے۔
محمود اچکزئی