وزیراعظم کا ہرجانے کا دعویٰ‘ عمران خان کی درخواست ناقابل سماعت قرار

33

لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ہرجانے کے دعوے سے متعلق کیس میں عمران خان کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی۔ جسٹس چودھری محمد اقبال نے عمران خان کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی گواہوں کوتحریری گواہی کی اجازت دینے کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی۔درخواست میں موقف اختیار کیا کہ ٹرائل کورٹ نے ہتک عزت کے دعوے میں گواہوں کو تحریری
صورت میں گواہی دینے کی اجازت دی ہے، ٹرائل کورٹ کا یہ فیصلہ حقائق کے برعکس ہے، گواہ کمرہ عدالت میں پیش ہو کر گواہی دیں۔عمران خان کی جانب سے عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے تاہم عدالت نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے دیا۔